کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے روانگی سے قبل18 جنوری کو آرمی پبلک سکول کا دورہ کریگی

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:27

کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے روانگی سے قبل18 جنوری کو آرمی پبلک سکول کا دورہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم 18 جنوری کو آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کرے گی،قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا روانگی سے قبل آرمی پبلک اسکول پشار کا دورہ کرے گی۔ مصباح الحق کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی سانحہ پشاور کے شہدا کے نام کرنا چاہتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدری کیلئے اٹھارہ جنوری کو آرمی پبلک سکول کادورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ وقار یونس، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور،مشتاق احمد سمیت ٹیم مینجمنٹ کے عہدیدار بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی آرمی پبلک اسکول میں شہدا کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ قومی کھلاڑی اسکول کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کریں گے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم جیت کیلئے پر عزم ہے۔ قوم کی دعاوٴں سے ورلڈ کپ جیت کر واپس لو ٹیں گے۔ انکا کہنا تھا ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی سانحہ پشاور کے شہدا کے نام کرنا چاہتے ہیں۔