Live Updates

عمران خان کی شادی،مبارکباد کیلئے نواز شریف کی بنی گالا جانے کیلئے مشاورت

ہفتہ 10 جنوری 2015 14:40

عمران خان کی شادی،مبارکباد کیلئے نواز شریف کی بنی گالا جانے کیلئے مشاورت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے بنی گالا جاکر عمران خان کو شادی کی مبارکباد دینے کے لئے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت شروع کردی ہے، سیاسی تجزیہ کاروں کی طرف سے نواز شریف کو سیاسی تلخی کو کم کرنے کیلئے عمران خان کی شادی پر مبارکباد دینے کے لئے بنی گالا جانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشاورت مکمل ہونے کے بعد نواز شریف بنی گالا جاکر وہاں عمران خان سے ملاقات کے بعد جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا اعلان کرسکتے ہیں تاحال عمران خان کو ان کے 2 بڑے سیاسی حریفوں وزیراعطم نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے علاوہ اپنے قریبی دوست چوہدری نثار علی خان سے بھی شادی پر مبارکباد نہ مل سکی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی مبارکباد نہیں دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات