ریحام خان راتوں رات ہی مقبول ترین شخصیت بن گئیں۔

ہفتہ 10 جنوری 2015 15:46

ریحام خان راتوں رات ہی مقبول ترین شخصیت بن گئیں۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) ٹی وی نیوز اینکر ریحام خان پہلے ہی میڈیا انڈسٹری میں مقبول تھیں لیکن عمران خان سے نکاح کے بعد اُن کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے ریحام خان جو کہ عمران خان کی زوجہ بن چکی ہیں ، شہرت کی بلندیوں کو چھونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین رہنماوٴں میں شامل ہیں۔ اور ریحام خان پاکستان کی خاتون اول کلثوم نواز شریف کے بعد طاقتور ترین خاتون بن کے منظر عام پر آئی ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ریحام خان ، عمران خان کی سیاسی وراثت کی بہترین وارث بن سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :