شیخ رشید کی چٹیاں ہٹیاں امام بارگاہ آمد ، مظاہرین کے مشتعل ہونے پر واپس چلے گئے

آپ کے پڑوس میں اتنا بڑا واقعہ ہوا آپ اب تشریف لارہے ہیں ، مظاہرین کا شکوہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 15:50

شیخ رشید کی چٹیاں ہٹیاں امام بارگاہ آمد ، مظاہرین کے مشتعل ہونے پر واپس ..

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں آمد پر عوام مشتعل ہوگئے ، مظاہرین نے شیخ رشید کو واپس بھجوا دیا ،پڑوس میں رہتے ہوئے آپ اب تشریف لارہے ہیں اہل علاقہ کا شیخ رشید سے شکوہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ عون محمد میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے ہفتہ کی صبح جونہی پہنچے تو وہاں پر موجود مظاہرین ان کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے مظاہرے میں شریک ایک نوجوان نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیا اورکہا کہ آپ کے پڑوس میں اتنا بڑا واقعہ ہوگیا ہے اور آپ اب آرہے ہیں جس پر شیخ رشید نے معذرت کی تاہم مظاہرین نے ان کو وہاں سے فوری طورپر نکل جانے کا کہا جس کے بعد شیخ رشید وہاں سے فوری طور پر کھسک گئے

متعلقہ عنوان :