گیس کے بعد بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کرنے لگا

ہفتہ 10 جنوری 2015 15:50

گیس کے بعد بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کرنے لگا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) گیس کے بعد بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کرنے لگا ہے سرگودھا اور گردونواح میں گیس گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل بند ہے جس کے بھاری بل عوام کو بھجوائے جارہے ہیں گیس کی بندش کیخلاف عوام حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل پڑے ہیں اور ہر گلی محلہ میں ارکان اسمبلی اور حکمرانوں کیخلاف جلسے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے کئی مقامات پر لوگوں نے روڈز بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے حکمران اور متعلقہ ارکان اسمبلی مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں کوئی بھی ذمہ دار گیس کی بندش کے بارے میں بتانے کیلئے تیار نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن اور صنعتوں کو بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی جبکہ گھریلو صارفین کیلئے گزشتہ ماہ سے گیس مسلسل بند ہے کیا گیس اتفاق فاؤنڈری کو فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے گیس کے بعد بجلی کی طویل بندش عوام کے غصہ میں اضافے کا موجب بن رہی ہے سرگودھا شہر اور گردونواح میں 12 سے 14 گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ اب پنکھے‘ اے سی‘ کولر وغیرہ بند ہیں اس کے باوجود بجلی کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے موجودہ حکمران ڈیڑھ سال کے عرصہ میں عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں اگر بجلی اور گیس کی بندش کا یہ سلسلہ جاری رہا تو لوگوں کا غصہ اور بڑھے گا اور عوام حکومت کیخلاف سخت احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :