Live Updates

عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید خودبھی کنوارے

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:27

عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید خودبھی کنوارے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید خود ابھی تک کنوارے ہیں اور یہ نکاح پڑھانے کے بعد ان کے دوستوں نے ان پر بھی شادی کرنے کے لئے دباﺅ بڑھادیا ہے۔ مفتی سعید کے بارے میں یہ دلچسپ انکشاف ان کے قریبی دوستوں نے کیا۔

(جاری ہے)

مفتی سعید نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض نجی معاملات کی وجہ سے ابھی تک شادی نہیں کرسکا،جب میں بھی 64 سال کا سیاستدان ہوجاﺅں گا تو شادی کرلوں گا۔

مفتی سعید نے کہا عمران خان کے ساتھدس سال سے تعلق ہے، وہ اپنی طبیعت کے بادشاہ ہیں، جب کبھی کسی دینی معاملہ پر انہیں ضرورت پڑتی ہے تو وہ میرے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ اپنی شادی کے بارے میں 45 سالہ مفتی سعید نے کہا اب میری عمر زیادہ ہوچکی ہے، اب شادی کا کوئی پلان نہیں،اب تو اللہ اللہ کرنا اور آخرت کی تیاری کرنا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :