مولانا ایثار القاسمی کے یوم شہادت پر حکیم محمد صدیق کو بلدیہ ٹاؤن میں شہید کیا گیا ،سکندر شاہ

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:33

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) رکن قومی اسمبلی مولانا ایثار القاسمی شہید کے یوم شہادت 10جنوری پر مرکز اہلسنت ٹنڈوالہیار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا کہ مولانا ایثار القاسمی شہید نے قومی اسمبلی میں تحفظ ناموس صحابہ  کی فکری جنگ لڑی10جنوری 1991کو ضمنی انتخابات کے موقع پر انہیں جھنگ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیاوہ رکن قومی اسمبلی تھے ان کے یوم شہادت پر قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے تھا اس سے قومی اسمبلی کے وقار میں اضافہ ہوتا 24سال گزر گئے لیکن آج تک مولانا ایثار القاسمی کے قاتل قانون کے کٹہرے میں نہیں آسکے ہیں اراکین اسمبلی اپنے ساتھی کو بھول گئے لیکن اہلسنت والجماعت باوفا ہے اپنے شہید جرنیل کو نہیں بھولے گی مولانا ایثار القاسمی نے کم وقت میں بہت زیادہ کام کیا ان کی جرات وبہادری آج بھی ہمارے لئے مشعل رہا ہے مولانا ایثار القاسمی کا مشن جاری رہے گا حالات کی سختیاں ہمیں ہمارے مئوقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں ہرمشکل کاسامنا کریں گے لیکن صحابہ کے باغی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے مولانا ایثار القاسمی کے یوم شہادت پر کراچی میں ایک اور لاش کا تحفہ ہمیں دیا گیا ہے حکیم محمد صدیق کو بلدیہ ٹاؤن میں شہید کیا گیاحکومت اہلسنت شہداء کے قاتلوں کو پھانسی نہ دے کر تھپکی دے رہی ہے صبر کاپیمانہ لبریز ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی انہوں نے راولپنڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی بھی شدید لفظوں میں مذمت کی اس موقع پر مفتی کریم اللہ انقلابی ، محمد اسحاق منگریو ، حافظ دھنی بخش لغاری ، مولانا صدیق بوذدار ، محمد راشد لُنڈاور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :