پرویز مشرف حملہ کیس کے2مجرموں کو پیرکوتختہ دارپرلٹکایا جائیگا ‘انتظامات مکمل کرلئے گئے

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:36

پرویز مشرف حملہ کیس کے2مجرموں کو پیرکوتختہ دارپرلٹکایا جائیگا ‘انتظامات ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف حملہ کیس کے دو مجرموں کو پیر کو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں تختہ دار پر لٹکایا جائیگا،انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں قید پرویز مشرف حملہ کیس کے دو مجرموں کو پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،کراچی کے رہائشی مشتاق احمد اور چکوال کے رہائشی نوازش علی کو سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا دونوں مجرموں کے ورثاء سے ملاقات کرادی گئی اس سے قبل پرویز مشرف حملہ کیس کے چھ مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :