وزیراعلی پنجاب کا مولانا فضل الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابطہ،منگل کو مدارس کی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب

مدارس کیخلاف کسی قسم کی کاروائی کا ارادہ رکھتے ہیں نہ ہی کسی کو ازخود ایسا کرنے کا اختیار دینگے، محمد شہباز ریف مختلف مدارس کی طرف سے ملنے والی شکایا ت کا ازالہ کرینگے، وزیراعلی پنجاب کی گفتگو

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:37

وزیراعلی پنجاب کا مولانا فضل الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اوروفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابطہ ،منگل کو مدارس کی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ،مدارس کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی کو ازخود ایسا کرنے کا اختیار دیں گے ،مختلف مدارس کی طرف سے ملنے والی شکایا ت کا ازالہ کریں گے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن اور مولانا محمد حنیف جالندھری سے گفتگو ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا اور انہیں بتایا کہ حکومت مدارس کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تمام معاملات مدارس کی قیادت کی مشاورت کے ساتھ طے کریں گے اور اس سلسلے میں 13جنوری بروز منگل کو دینی مدارس کی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔

مولانا محمد حنیف جالندھری نے پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں دینی مدارس کے خلاف مقامی اہلکاروں کی کاروائیوں اور انہیں ہراساں کرنے کی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی ٰ نے وعدہ کیا کہ وہ ان شکایات کا فوری ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ کسی اہلکار کو بھی اعلی ٰ سطحی ہدایات کے بغیر مدارس کے خلاف ازخود کسی قسم کی کارروائی کی اجاز ت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :