میکڈونلڈکا برگر دو سال تک کھلی فضا میں پڑے رہنے کے بعد بھی ویسا ہی رہا

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:55

میکڈونلڈکا برگر دو سال تک کھلی فضا میں پڑے رہنے کے بعد بھی ویسا ہی رہا

بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) اگر آپ بھی فاسٹ فوڈ اور خصوصاً میکڈونلڈز کے برگر کھانے کے شوقین ہیں تو دو امریکی ڈاکٹروں کی چشم کشا تحقیق ضرور پڑھیں۔ ڈاکٹر جیکولین اور ڈاکٹر وان نے اس دلچسپ تحقیق میں میکڈونلڈز کے ایک چیز برگر اور ٹیکو برگر کے چکن ٹیکو کو اپنے کلینک میں ایک ٹرے میں رکھا اور پھر اسے دو سال کیلئے اسی طرح پڑا رہنے دیا گیا۔

ڈاکٹر جیکولین کہتی ہیں کہ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ دو سال گزرنے کے بعد بھی یہ فاسٹ فوڈ ویسی کی ویسی ہی پڑی تھی۔

(جاری ہے)

صرف برگر کے پنیر کا رنگ ذرا گہرا ہو گیا تھا اور ٹیکو چکن میں سلاد کا رنگ تھوڑا سا پھیکا پڑ گیا تھا۔ ان غذاﺅں کو بدلتے موسموں میں نہ پھپھوندی لگی اور نہ ہی حشرات ان کے قریب آئے۔ وہ کہتی ہیں کہ اس کی وجہ کیلشیم پروبینیٹ ہے جو غذاﺅں کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے ڈالا جاتا ہے لیکن اس تجربے سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس کے شامل ہونے کے بعد غذاءایسے ہی ہے جیسے قدیم مصر کے لوگ لاشوں کو مصالحے لگا کر ممی بنا دیتے تھے، یعنی یہ غذائیں دراصل مردہ ممیوں جیسی ہیں جن پر موسم، درجہ حرارت اور حشرات بھی اثرانداز نہیں ہوتے تو سوچیں ہمارا نظام انہضام ان سے کیا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔