ٹنڈوالہ یار میں ایک مرتبہ پھرچوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 18:18

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) ٹنڈوالہ یار میں ایک مرتبہ پھرچوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا گزشتہ تین گھنٹوں کے دوران ٹنڈوالہ یار شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی چار وار داتوں میں ڈاکووں نے تاجروں کو لاکھوں روپوں ، موٹرسائیکلوں ، قیمتی موبائل فون دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گزشتہ روز ٹنڈوالہ یار شہر کے میرواہ روڑ پر تین نامعلوم مسلع افراد اسلح کے زور پر عہد قائم خانی کو اسلح کے زور پر یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بناکر اسکی 125 موٹر سائیکل،موبائیل فون چھین کر فرار ہوگئے اسی طرح صرف پندرہ منٹ بعد ناگوری پلاٹ سے دومسلح افراد عبداللہ قائمخانی سے سی ڈی 70موٹر سائیکل ، نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ بکیرہ روڑ سے مسلع افراد تاجر سے موٹر سائیکل نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے علاوں ازیں ٹنڈوالہ یار شہر کے گنجان والے علاقے سادات کالونی میں چار نامعلوم مسلع ڈاکووں اسلح کے زور پر کریانہ کی دوکان میں داخل ہوئے جہنوں نے اسلح کے زور پر دوکان کے مالک ضغیر شیخ کو یرغمال بناکر دوکان میں موجود دولاکھ روپے نقد موبائیل فون دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ٹنڈوالہ یار میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں تاجروں نے تشویشں کااظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں آئے دن اتنی چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں کا کہنا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں بھاری نفری ہونے کے باوجود پولیس بڑھتی ہوئی چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کو نہ ہی کنٹرول کر پارہے ہیں اور نہ ہی پولیس ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے لوٹاہوا مسروقہ سامان برآمد کر پائی شہریوں ، تاجروں نے بتایا کہ ٹنڈوالہ یار اب ڈاکووں کا راج ہوگیا ہے جسکے باعث عوام اور تاجر غیر محفوظ ہیں انہوں نے وزیر داخلہ سندھ آئی جی سندھ دیگر آعلئی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوٹئیوں میں غفلت برتنے والے والے پولیس افسران ،اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر کے انکی جگہ فرض شناس ایماندار پولیس افسران ،اہلکار تعنیات کئےئیں تاکہ ٹنڈوالہ یار اوراسکے گردونواح کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آسکے