ایم کیو ایم نے کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 19:49

ایم کیو ایم نے کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جنوری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کے ماورا عدالت قتل اور ملک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کیخلاف کل یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوگ پورے ملک میں منایا جا ئے گا اور تمام کارکن سیاہ پٹیاں باندھنے کے علاوہ فاتحہ خوانی کی تقاریب میں بھی شریک ہوں گے۔