سعید اجمل اور محمد حفیظ کا ایکشن درست ہوگیا ہے ،چیئر مین پی سی بی ،

عالمی کپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ سعید اجمل نے خود کیا اور ان پر کسی قسم کا دباوٴ نہیں ڈالا گیا ،شہر یار خان ، ٹیم متحد ہو تو نتائج اچھے ہوتے ہیں، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کواتحاد کے ساتھ کھیلنا ہوگا ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 10 جنوری 2015 20:18

سعید اجمل اور محمد حفیظ کا ایکشن درست ہوگیا ہے ،چیئر مین پی سی بی ،

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے تحت محمد حفیظ کا اسی ماہ  سعید اجمل کا آئندہ ماہ باضابطہ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شہریار خان نے کہاکہ سعید اجمل نے خود فیصلہ کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے، اس کے علاوہ ان کے بالنگ ایکشن کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کرنے والے ثقلین مشتاق اور محمد اکرم نے بھی انہیں کہا تھا کہ وہ ابھی باضابطہ بائیو میکنکس کیلئے تیار نہیں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں، اس لئے سعید اجمل کے باوٴلنگ ایکشن کا ٹیسٹ اگلے ماہ کرایا جائے گا کیونکہ ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ ختم نہیں ہوجاتی ، وہ میگا ایونٹ کے بعد بھی ملک کے لئے کھیل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیرمین پی سی بی نے کہاکہ محمد حفیظ بھی اپنے بالنگ ایکشن میں بہتری لائے ہیں ، اس لئے ان کے بالنگ ایکشن کی کلیئرنس کے لئے بھی آئی سی سی سے رجوع کرلیا گیا ہے اور اب ان کا ٹیسٹ اسی ماہ کے آخر میں ہوگا۔ ، انہوں نے کہا کہ ٹیم متحد ہو تو نتائج اچھے ہوتے ہیں، اس لئے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کواتحاد کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے اجمل کی ورلڈ کپ کی دستبرداری کے حوالے سے کہا کہ عالمی کپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ سعید اجمل نے خود کیا اور ان پر کسی قسم کا دباوٴ نہیں ڈالا گیا۔

پابندی کا شکار آل راوٴنڈر محمد حفیظ کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ غیر رسمی ٹیسٹ میں حفیظ کے ایکشن میں خم 5 ڈگری سے صرف ایک ڈگری زیادہ تھا۔چیئرمین نے کہا کہ پاکستان اسٹار کرکٹرز کے بغیر بھی ورلڈ کپ جیت سکتا ہے، اگر قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے گی تو اسے ایونٹ جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے بتایاکہ پنٹنگولر کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پی سی بی کارروائی کرے گی، ٹورنامنٹ کو چھوڑ کرلیگ کرکٹ کیلئے انگلینڈ جانے والے کرکٹرز کیخلاف انکوائری کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :