پنجاب حکومت کا راولپنڈی دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان، جاں بحق افراد کے لواحقین کوفی کس 5لاکھ ، شدید زخمیوں کو75ہزار اور معمولی زخمیوں کو25ہزار روپے کی مداد دی جائیگی،وزیراعلیٰ شہباز شریف کو دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ، واقعے کے ذمہ دار عناصر کی فوری گرفتار ی کا حکم دیدیا گیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 20:24

پنجاب حکومت کا راولپنڈی دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو5، 5لاکھ روپے ، شدید زخمی افراد کو75ہزار روپے اور معمولی زخمی افراد کو25ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی جانب سے صوبائی وزیرمحنت راجہ اشفاق سروراور کمشنر راولپنڈی نے سانحہ راولپنڈی کے زخمیوں کی ہسپتال میں عیادت کی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق ہوئے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذمہ دار عناصرقانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔وزیراعلیٰ نے ذمہ دار عناصر کی فوری گرفتار ی کا حکم دیاہے۔وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی کہمستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع پالیسی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :