آصف علی زرداری کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی ایک اور کوشش ناکام ،سابق صدر نے مخدوم امین فہیم کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا،سینئر رہنما نے تحفظات دور کرنے کی بھرپور کوششیں کی، مثبت نتیجہ سامنے نہیں آسکا
ہفتہ 10 جنوری 2015 20:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری ان دنوں آصف علی زرداری کے انداز سیاست اور سندھ حکومت کی کارکردگی کے باعث ناراض ہوکر لندن میں موجود ہیں، جنہیں منانے کے لئے اب تک کی جانے والی تمام کوششیں رائیگاں جاچکی ہیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو منانے کے لئے ان کے والد نے مخدوم امین فہیم کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا ، اس سلسلے میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی تھی جس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے ان کے تحفظات دور کرنے کی بھرپور کوششیں کی تھیں لیکن دونوں کی ملاقات کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری خاندانی معاملات، اپنے والد کی سیاسی حکمت عملی اور سندھ حکومت کی مجموعی کارکردگی پر شدید ناراض ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ ماہ اپنی والدہ کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تاہم پیپلز پارٹی ان باتوں کو بے بنیاد قرار دیتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.