بلوچستان مین امن وامان کی صورتحال اگر مثالی نہیں تو اس میں نمایاں بہتری ضرور آئی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان
ہفتہ 10 جنوری 2015 21:28
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان مین امن وامان کی صورتحال اگر مثالی نہیں تو اس میں نمایاں بہتری ضرور آئی ہے۔ دہشتگردی میں ہزاروں ایسے افراد شہید ہوئے جنہیں یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ انہیں کیوں مارا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ علمدار روڈ کے شہیدوں کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ نے سانحہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 15سالوں سے ہزارہ قوم کرب سے گزررہی ہے ان کے درد تکلیف اور دکھ کا ہمیں بخوبی احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت کی اولین ترجیح امن وامان کی بہتری ہے۔ تفتان سے ژوب اور گوادر سے ڈیرہ اللہ یار تک عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
میں خود کو بلوچستان اور ملک کے عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک سانحات کے اکثر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے جس پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی رونقیں بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور حکومت وفورسز کی کاوشوں کے نتیجے میں صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.