آئی جی پنجاب کا پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر Quick Response Forceکے اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ،

کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی کر سکیں گے

ہفتہ 10 جنوری 2015 22:28

آئی جی پنجاب کا پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر Quick ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرانے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے پیشِ نظر Quick Response Forceکے اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔جو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر کارروائی کر سکیں گے۔یہ فیصلہ حکومت پنجاب کی طرف سے سکولوں کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے قائم کی گئی پانچ رکنی سیکیورٹی کمیٹی کا سکولوں کے آڈٹ کرنے کے بعد کیا گیا۔

سیکیورٹی کمیٹی آئی ایس آئی، آئی بی ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ سیکیورٹی کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ Quick Response Forceکے اہلکار تمام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور سربراہوں کے ساتھ مستقل رابطے میں رہیں گے۔ اور اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری کیے گئے ایمرجنسی نمبروں سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آئی جی پنجاب، کے احکامات کے مطابق تمام اضلاع میں تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی گارڈز کی پولیس ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تمام ریجنل پولیس آفیسرز اور ڈی پی اوزتعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے ساتھ حکومت پنجاب کی طرف سے سکولوں کی سیکیورٹی کے لئے جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق پر عملد ر آمد کے لئے رابطے میں ہیں۔جس میں دیواروں کوکم از کم8فٹ اونچا کرنے اور ان پر 2فٹ خار دار تاریں نصب کرنے ، سی سی ٹی وی کیمرے اور سٹاف کی تعداد اورتفصیلات کے بارے میں ریکارڈ مکمل کرنے جیسے اہم اقدامات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :