پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ، کل سے بارشوں کا امکان ،متعدد شہروں میں حد نگاہ صفر ہوگئی ، معمولات زندگی متاثر ، ڈرائیورز کو دوران سفر احتیاط کی ہدایت

اتوار 11 جنوری 2015 11:38

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ، کل سے بارشوں کا امکان ،متعدد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے ، ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ۔ لاہور ، ملتان ، اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور ائیرپورٹ کو پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ڈرائیورز کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔

ملتان میں دھند کے باعث حد نگاہ دو سو میٹر جبکہ نواحی علاقوں میں حد نگاہ سو سے ایک سو پچاس میٹرہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک کےبالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ منگل سے خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش ، جبکہ گلیات ، پاراچنار سمیت پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہے ۔ جبکہ موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :