شاہد خان آفرید ی کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات
اتوار 11 جنوری 2015 12:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹا ر آل راؤنڈر اور قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفرید ی کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات‘مختلف امور پر تبادلہ خیال ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹا ر آل راؤنڈر اور قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفرید ی نے اسلام آباد میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی کابل سے وطن واپسی پر ان کی رہائشگاہ پارلیمنٹ لارجز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں مختلف امور سمیت ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ شاہد خان آفرید ی نے محمود خان اچکزئی کو ان کی فلاحی تنظیم شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں اور کوہاٹ میں نو تعمیر شدہ ہسپتال بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔جبکہ شاہد خان آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر احمد خان اچکزئی کی وفات پر ان سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر ہائیر پاکستان کے سربراہ جاوید خان آفریدی اور دیگر بھی موجود تھےمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.