حکومت کے قیام کے ڈیڑھ برس بعد بھی وزیر خا رجہ کا تقرر نہ ہو سکا ،

وزارت خارجہ کا اضافی قلمدان وزیراعظم نواز شریف کے پاس ہی ہے

اتوار 11 جنوری 2015 13:14

حکومت کے قیام کے ڈیڑھ برس بعد بھی وزیر خا رجہ کا تقرر نہ ہو سکا ،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) حکومت کے قیام کے ڈیڑھ برس بعد بھی وزارت خارجہ کا اضافی قلمدان وزیراعظم نواز شریف کے پاس ہی ہے۔ خارجہ پالیسی کے حوالے سے کوئی ایسا خوش کن پہلو نظر نہیں آتا کہ جس سے مستقبل میں کسی نوید مسرت کا امکان ہو۔ داعش اور طالبان کیخلاف آپریشن کی وجہ سے امریکی صدر اوباما پاکستان کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاکستان کیساتھ تعلقات جہاں سے چلے تھے وہیں پر تاحال موجود ہیں‘ شور تھا کہ 2014ء میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا اعلان ہوجائے گا۔ حکومت نے فیصلہ بھی کرلیا تھا مگر اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے شاید اس پر اب عملدرآمد نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :