دنیا میں ہر تیسری خاتون گھریلو تشدد کا شکار ،

پاکستان میں 2014ء کے آخری دو ہفتوں میں 2500 سے زائد خواتین نے طلاق کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کیا‘ رپورٹ

اتوار 11 جنوری 2015 13:16

دنیا میں ہر تیسری خاتون گھریلو تشدد کا شکار ،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) دنیا میں ہر تیسری خاتون گھریلو تشدد کا شکار ہوتی ہے جبکہ دنیا بھر میں دس سے چودہ کروڑ خواتین جنسی تشدد کا نشانہ بنتی ہیں جبکہ سات کروڑ لڑکیوں کی ان کی مرضی کے برعکس اٹھارہ سال کی عمر سے قبل ہی شادی کردی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 2014ء کے آخری دو ہفتوں میں 2500 سے زائد خواتین نے طلاق کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے غربت‘ تنگدستی اور تشدد کی وجہ سے طلاق کا مطالبہ کیا۔ مردہ بچوں کی پیدائش کے حوالے سے پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک بن چکا ہے جبکہ پولیو وائرس نے بھی پریشانیوں میں ا ضافہ ہی کیا ہے۔ پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے چالیس بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :