سعودی عرب کے ریلوے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،سعدرفیق۔۔۔

چین کیساتھ تاریخی معاہدات سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی،انٹرویو

اتوار 11 جنوری 2015 13:16

سعودی عرب کے ریلوے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،سعدرفیق۔۔۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے سعودی عرب میں ریلوے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لے رہا ہے‘ پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں‘ چین کیساتھ تاریخی معاہدات سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سکولوں میں بچوں کی حاضری مہم کامیابی سے جاری ہے۔

31 مئی 2016ء تک پنجاب کے سکولوں میں بچوں کے 100 فیصد داخلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ نادرا کارڈ اور مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی سہولیات کا دائرہ کار مزید 22 ملکوں تک بڑھایا جائے گا۔ مدینہ منور میں پاسپورٹ کا ذیلی آفس بنایا جارہا ہے۔ پاکستان کو ترقی و استحکام کیلئے مزید دس سال درکار ہیں جس کے بعد پاکستان کا شمار دنیا کے صف اول کے ممالک میں ہوگا۔