خبردار! ہوشیار! کچھ ادارے ہماری ویب سائٹ سے ملتے جلتے ناموں سے طلبا کو گمراہ کر رہے ہیں،اوپن یونیورسٹی کا انتباہ

اتوار 11 جنوری 2015 14:07

خبردار! ہوشیار! کچھ ادارے ہماری ویب سائٹ سے ملتے جلتے ناموں سے طلبا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء و طالبات کو خبردار کیا ہے کہ بعض ادارے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ملتے جلتے نام کی ویب سائٹ بناکر طلباء و طالبات کو گمراہ کررہے ہیں۔ یونیورسٹی میں داخلے یا خود ساختہ مشاورت و راہنمائی کے نام پر بھاری رقوم بھی وصول کررہے ہیں۔ حل شدہ اسائنمنٹس بھی فروخت کررہے ہیں جو غیرقانونی ہے اور یہ جرم ہے۔

(جاری ہے)

طلباء ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔ جاری کردہ اشتہار میں مزید بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل آل ایجوکیشن اوپن یونیورسٹی لاہور‘ ضیغم ایجوکیشن فاؤنڈیشن واہ کینٹ‘ یونیک اکیڈمی‘ وجیہہ اکیڈمی‘ نشاط کالج اسلام آباد‘ فاروقی ایجوکیشنل اکیڈمی‘ اوچ شریف بہاولپور‘ صدیق اکیڈمی مترو وہاڑی سمیت دیگر ادارے شامل ہیں جو طلباء و طالبات کو گمراہ کررہے ہیں۔