بانجھ عرب خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش

اتوار 11 جنوری 2015 14:28

بانجھ عرب خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) اولاد کیلئے سالوں منتظر رہنے والے والدین کے ہاں جب بچے کی پیدائش ہو تو ان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے لیکن اگر بیک وقت پانچ بچے آ جائیں تو اس کی خوشی یقینا قابل بیان ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار ”سبق“ کے مطابق مسفر القحطانی نامی شخص اور ان کی شریک حیات عرصہ پانچ سال سے اولاد کیلئے دعائیں کر رہے تھے اور جب قدرت نے ان کی سنی تو بیک وقت ان کے ہاں تین بیٹے اور دو بیٹیاں پیدا ہو گئیں۔

مسفر نے اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دعا کی تھی کہ یاخدا کئی سال گزر گئے اب تو اولاد کی نعمت عطا فرما دے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے سوچا بھی نہ تھا کہ قدرت ان پر اس قدر کرم فرمائے گی۔ انہوں نے بچوں کی بہترین پرورش اور انہیں ہمیشہ خوش رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔