بہنوں کو منانے کیلئے عمران کی خاندان کے بزرگوں سے مداخلت کی اپیل

اتوار 11 جنوری 2015 14:40

بہنوں کو منانے کیلئے عمران کی خاندان کے بزرگوں سے مداخلت کی اپیل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء)شادی پر اعتماد میں نہ لئے جانے پر ناراض بہنوں کو منانے کیلئے عمران نے خاندان کے بزرگوں کو مداخلت کرنے کی اپیل کر دی ہے جبکہ عمران خان کے رابطہ کے باوجود ان کی بہنوں کے گلے شکوے تاحال موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران نے اپنی بہنوں کو منانے کیلئے ان سے براہ راست رابطہ کیا لیکن وہ بہنوں کو منانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور وہ بدستور شادی پر اپنے تحفظات رکھتی ہیں۔

دوسری جانب عمران کا شادی کے بعد ریحام کے بیرون ملک مقیم بچوں سے بھی رابطہ ہوا ہے اور عمران نے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے دریافت کیا ہے۔ ریحام خان نے ٹیلی فون پر اپنے دونوں بچوں سے عمران کی بات کروائی اور دونوں بچوں نے اپنی والدہ کی شادی پر خوشی کا اظہار کیا ۔