پہلا ون ڈے،نیوزی لینڈ سری لنکا کیخلاف 3وکٹوں سے فتحیاب
اتوار 11 جنوری 2015 15:00
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11۔جنوری 2015ء ) 7ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے مات دے دی ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈمیں کھیلے گئے پہلے ایک روز ہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور مہیلا جے وردھنے کے علاوہ کوئی لنکن بلے باز کیوی باؤ لرز کا سامنا نہ کر سکا اور ان کے 104رنز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 218رنز بنا لیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میک کلنگھن نے 4،ایڈم ملنے نے 2جبکہ کورے اینڈرسن اور نیتھن میکولم نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کا 219رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے43اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ کورے اینڈر سن نے 81جبکہ برینڈن میکولم نے 22گیندوں پر 51رنزکی برق رفتا ر اننگز کھیلی ۔کورے اینڈرسن کو آل راؤ نڈ کاکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.