سکھر ایوان صنعت و تجارت میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

اتوار 11 جنوری 2015 15:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء)ربیع الاول کے سلسلے میں سکھر ایوانِ صنعت و تجارت میں سیرت النبی کانفرنس زیر صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان مفتی محمد ابراھیم قادری کے منعقد کی گئی سیرت النبی کانفرنس میں مفتی عبدالباری، خطیب اللہ والی مسجد،خطیبِ جامع مسجد قاری خلیل احمد ، مفتی عبدالباری، مولانا چمن زمان قادری، خطیب مکرانی مسجدو دیگر علماء کرام نے شرکت کی جبکہ کانفرنس میں ایوان صنعت و تجارت کے خورشید اعظم شمسی، سینیئرنائب صدر محمد یعقوب ملک، نائب صدر، اراکینِ ایوان شکیل احمد مختار، محمد رفیق ڈوسانی ، سجاد اللہ قریشی، انجینئر عبدالفتاح شیخ، محمد افضل، مولانا محمد عثمان فیضی ، محمد تنویرودیگر موجود تھے ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے رسول اللہ کی شخصیت کو تمام انسانوں کیلئے قابلِ تقلید مثال قرار دیااوررسول اکرم کے حسنِ اخلاق پر کلام کرتے ہوئے اپنوں اور دشمنوں سے روا رکھے گئے احسن سلوک اور اس سے مرتب ہونے والے اثرات اور واقعات بیان کئے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں موجود ایم ڈی نساسک عبدالمجید پٹھان نے اظہارِ خیال کیا کہ رسول مقبول ? کے ذکر کی محفل کا انعقاد باعثِ نفع ہے کہ آج اس بابرکت محفل میں شریک ہوکر ہم نے اپنے نیک اعمال میں بے حساب اضافہ کمایا ہے۔ اْنہوں نے سکھر شہر میں صحت و صفائی کی بہترین حالت میں بحالی کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کیلئے عشایہ کا اہتمام کیاگیا۔