جلد دہشت گردی کے ناسور پر قابو پاکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے،وزیراعظم نواز شریف،
آپریشن ضرب عضب سے بے شمار اہم کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں،دہشت گردی کیخلاف پوری قوم اور پارلیمنٹ کا متحد ہونا خوش آئند اقدام ہے‘وزیراعلی شہباز شریف سے ملا قات میں اظہا ر خیال
اتوار 11 جنوری 2015 15:33
رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم اور پارلیمنٹ کا متحد ہونا خوش آئند اقدام ہے‘ بہت جلد دہشت گردی کے ناسور پر قابو پاکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے‘ آپریشن ضرب عضب سے بے شمار اہم کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔
(جاری ہے)
اتوار کے روز رائیونڈ جاتی عمرہ میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلی شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شہباز شریف نے وزیراعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور پر قابو پاکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور ضرب عضب آپریشن میں بے شمار اہم ترین کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں‘ بہت جلد دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے قوم کو ایک نیا دہشت گردی سے پاک پاکستان دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.