نارنگ منڈی میں نیم حکیم کی اپنی تیا ر کر دہ دوائی کے استعما ل سے اس کی حقیقی 17سالہ بیٹی بھی جان بحق

اتوار 11 جنوری 2015 16:59

نارنگ منڈی میں نیم حکیم کی اپنی تیا ر کر دہ دوائی کے استعما ل سے اس کی ..

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء )نواحی گاؤں مہتہ سو جا میں نیم حکیم کی اپنی تیا ر کر دہ دوائی کے استعما ل سے اس کی حقیقی 17سالہ بیٹی بھی جان بحق ہو گئی، جبکہ گذشتہ ہفتے مذکورہ حکیم مرتضی کے ہا تھو ں نارنگ منڈی کے محنت کش کا 6سالہ بیٹا بھی زہریلی دوائی کھا نے سے ہلا ک ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اہل دیہہ کے مطا بق حکیم ان پڑھ اور حکمت کے اصو لو ں سے نا وا قف ہے اور دم درود کے بہا نے آنے والوں کو اپنی تیا ر کر دہ ادویات زبر دستی با ری رقوم لے کر دیتا ہے ۔

نارنگ منڈی و گر دو نواح میں عطا ئیوں کے ہا تھو ں بڑھتی ہو ئی اموات اور محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت پر شہری تنظیموں نے اعظم علی با جوہ کی قیا دت میں زبر دست احتجا جی مظا ہر ہ کر تے ہوئے وزیر اعلی پنجا ب اور ڈی سی او شیخو پورہ سے سخت نو ٹس لینے اور عطائیوں کے خلا ف کا رروائی کی مطالبہ کیا ہے ۔