حساس اداروں نے آرمی کاجعلی آفیسر پکڑلیا

اتوار 11 جنوری 2015 17:51

حساس اداروں نے آرمی کاجعلی آفیسر پکڑلیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء)حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے آرمی کا جعلی کیپٹن گرفتار کرکے آرمی کی وردیاں اور دیگر ممبرشپ کارڈ حاصل کرلیے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم محمد دانش ملیر کینٹ میں رہائش پذیر تھا اور خود کو آرمی آفیسر ظاہر کرکے حالیہ ایکسپومیں شرکت ، آرمی افسران سے ملاقات کرچکاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ ملزم کے قبضے سے آرمی کی وردیاں ، اسلحہ لائسنس، سی ایم ایچ کارڈ اور دیگر ممبرشپ کارڈبرآمد کرلیے گئے ۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملزم کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے ہوسکتے ہیں اور اس ضمن میں تفتیش جاری ہے ۔