صوبائی حکومت کادلیپ کمار کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کیلئے حکمت عملی طے

اتوار 11 جنوری 2015 17:52

صوبائی حکومت کادلیپ کمار کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کیلئے حکمت ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء)صوبائی حکومت نے ہندوستان کے مشہور ادکار دلیپ کمار کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے پہلے مرحلے میں متاثرہ مقامات کی مرمت کریں گے اس سے قبل بھی صوبائی حکومت نے سیٹھی ہاؤس کو میوزیم میں تبدیل کردیا تھا ڈائریکٹر پشاو میوزیم اور ریسرچ آفیسر بخت محمد کے مطابق دلیپ کمار کے گھر کے متاثر ہونے والے حصوں کو چار حصوں میں مرمت کریں گے جسکے بعد اس کی پرانی حالت میں اسے لایا جائے گا اور اسے محفوظ کرکے اس میوزیم کی شکل میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ یہ قومی اثاثہ رہے دلیپ کمار کے گھر سے قبل پشاو شہر کی قدیمی سٹھی ہاؤس کی مرمت کرکے اسے میوزیم میں تبدیل کردیا تھا ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی کی جانب سے اس حوالے سے اقدامات شروع کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی کی جانب سے سوات اور چترال کے عجائب گھروں کو دوبارہ بحا ل کرکے کھول دیا گیا ہے تاہم واضح رہے کہ دلیپ کمار کے گھر کی فروخت ہونے پر تنازعات پیداہو چکے ہیں ۔