آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،، مائیکل کلارک کی قیادت فٹنس سے مشروط

اتوار 11 جنوری 2015 17:54

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،، مائیکل کلارک ..

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015: مائیکل کلارک کی قیادت فٹنس سے مشروطآسٹریلیا نے مائیکل کلارک کو ورلڈ کپ کا کپتان مقرر کر دیا ہے لیکن ان کی کپتانی فٹنس سے مشروط ہوگی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کلارک کو فٹنس ثابت کرنے کے لیے اکیس فروری کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان جارج بیلی قیادت کریں گے۔آسٹریلیا نے ہوم گراوٴنڈز پر نیوزی لینڈ کے اشتراک سے ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

مائیکل کلارک کو فٹنس سے مشروط کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ انہیں اکیس فروری تک فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ آسٹریلیا اپنی ورلڈ کپ مہم کی شروعات چودہ فروری کو میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ اکیس فروری کو اس کا دوسرا میچ بنگلہ دیش سے برسبین میں ہوگا۔

(جاری ہے)

مائیکل کلارک کو ورلڈ کپ میں کینگروز کی قیادت کے لیے بنگلہ دیش سے میچ تک فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔

میگا ایونٹ کے پہلے دو میچز اور مائیکل کلارک کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں قیادت کے فرائض نائب کپتان جارج بیلی انجام دیں گے۔ اسپیشلسٹ اسپنر کے لیے نیتھن لیون کے بجائے زیویئر ڈوہرٹی کو ترجیح دی گئی ہے۔ اسپن کے شعبے میں ڈوہرٹی کی معاونت آل راوٴنڈر گلین میکس ویل کریں گے۔بیٹنگ کاشعبہ ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، اسٹیو اسمتھ سنبھالیں گے۔ شین واٹسن، مچل مارش، جیمس فوکنر اور میکس ویل چار آل راوٴنڈر ہیں۔ وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن ہوں گے۔ چار فاسٹ بولرز مچل جونسن، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ہیں۔ مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس کی بحالی کے لیے سخت کوشش کر رہے ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ تماشائی کی حیثیت سے ہی دیکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :