پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کافیصلہ

اتوار 11 جنوری 2015 18:41

پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کافیصلہ

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ،پولیس کاموجودہ یونیفارم کی شرٹ کالے رنگ اور پینٹ کا رنگ خاکی ہے ،پنجاب میں سات ماہ ایسے ہوتے ہیں جن میں کافی زیادہ گرمی ہوتی ہے ،اس دوران پولیس کے جوانوں کو سڑکوں پرگرمی میں ڈیوٹی کرنا پڑتی ہے جس کی وجہ سے اکثر اہلکاربیمار بھی ہو جاتے ہیں ،ذرائع نے اس سلسلہ میں بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے موجود یونیفارم کوتبدیل کرکے یونیفارم کا ایسا رنگ کرنے کا کہا ہے جس سے ملازمین کو گرمیوں میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑے اس کیلئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے یونیفارم کو تبدیل کرنے کیلئے سی سی پی او لاہور اورتمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز سی پی اوز کواپنی تجاویز بھجوانے کی ہدایت کی تھی ،ایک ماہ قبل آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو تجاویز کیلئے کہا تھا ،اب تک 75فیصد سے زائد افسران نے کینڈین پولیس فورس کی یونیفارم کے رنگ کو پسندیدہ قرار دیا ہے ،کینڈین پولیس کے کانسٹیبل کے یو نیفارم کارنگ گہرا نیلا جبکہ شرٹ گہرے نیلے رنگ کی ہے ،اسی طرح کمانڈو ز کی شرٹ اور افسروں کی شرٹ کا رنگ آسمانی نیلے رنگ کی ہے ،جبکہ کمیونٹی پولیس کی شرٹ کا رنگ لائٹ سکائی بلیو ہوتا ہے ،نیلے رنگ کے بارے ماہرین کاکہنا ہے کہ اس میں گرمی کم لگتی ہے اور پنجاب میں جس طرح گرمیوں میں ٹمپریچر 45سے بھی بڑھ جاتا ہے اس موسم میں یہ بھی پولیس کے جوانوں کیلئے کم کالے رنگ کے برعکس کم مشکلات پیدا کریگا،یونیفارم کے رنگ کی تبدیلی کیلئے حتمی فیصلہ پیر کومتوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :