پیپلزپارٹی کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا، جلد سیاسی میدان میں نکلیں گے،آصف زرداری، موجودہ حکومت کو گرا دیتے تو سیاسی خلا پیدا ہوجاتا،تصادم سے گریز کرنا ہوگا،پی پی پنجاب کے ضلعی صدور کے اجلاس سے خطاب

اتوار 11 جنوری 2015 20:02

پیپلزپارٹی کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا، جلد سیاسی میدان میں نکلیں گے،آصف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11جنوری۔2015ء) سابق صدر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔ جلد سیاسی میدان میں نکلیں گے۔ موجودہ حکومت کو گرا دیتے تو سیاسی خلا پیدا ہوجاتا۔ تصادم سے گریز کرنا ہوگا۔ وہ پیپلز پارٹی پنجاب کے ضلعی صدور کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم بھی عمران خان کے ساھ کنٹینر پر کھڑا ہوجاتے تو سسٹم بریک ہوجاتا ہے ہماری وجہ سے نظام کو نقصان پہنچتا تو تاریخ ہمیں معاف نہ کرتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں جوش سے نہیں ہوش سے کام لینا ہوگا۔ مفاہمت کی پالیسی پیپلزپارٹی کا خاصہ رہی ہے۔ مسرف سے حلف بھی پالیسی تھی پہلے مشرف کی طاقت کو زائل کیا اور پھر فارغ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا۔ پہلی ترجیح پیپلزپارٹی کو از سر نو منظم کرنا ہے۔ ضلعی صدور جلسہ کریں ۔ پنجاب میں موسم ٹھیک ہوتے ہی بڑا جلسہ کریں گے اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ میں بھی جلسے کرنا ہوں گے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے ملک کو بڑا نقصان ہوا دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ ہمیشہ اداروں کے درمیان تصادم سے گریز کیا سیاسی جماعتوں ہی نہیں اداروں کے درمیان تصادم سے گریز بھی وقت کا تقاضا ہے۔

متعلقہ عنوان :