مشرف حملہ کیس کے مزید دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 24 گھنٹے میں پھانسی ہو گی

اتوار 11 جنوری 2015 22:23

مشرف حملہ کیس کے مزید دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 24 گھنٹے میں پھانسی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے میں ملوث دو مزید مجرموں کے بلیک وارنٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، انہیں آئندہ 24 گھنٹوں میں پھانسی دئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوازش علی اور مشتاق احمدکو سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی اور اب جیل حکام نے ان کی ڈیتھ وارنٹس وصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ جیل حکام کے مطابق کل صبح ان کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کا وقت مقرر کر دیا گیا ہے جس کے بعد سزا پر عمل درآمد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :