لاہور، ریس لگانے کے دوران تیز رفتار ی کے باعث ہیوی بائیک موٹر سائیکل کو حادثہ ،23سالہ والدین کا اکلوتا بیٹا اور ایم بی اے کا سٹوڈنٹ جاں بحق

اتوار 11 جنوری 2015 22:57

لاہور، ریس لگانے کے دوران تیز رفتار ی کے باعث ہیوی بائیک موٹر سائیکل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11جنوری۔2015ء) رنگ روڈ پرریس لگانے کے دوران تیز رفتار ی کے باعث ہیوی بائیک موٹر سائیکل کو حادثہ ،23سالہ والدین کا اکلوتا بیٹا اور ایم بی اے کا سٹوڈنٹ جاں بحق ہوگیا، متوفی گلبر گ کا رہائشی تھا اور دوستوں سے رنگ روڈ پر ریس لگا رہا تھا، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گلبرگ کا رہائشی اور ایم بی اے طالبعلم 23سالہ ابراہیم ہیوی بائیک موٹر سائیکل پردوستوں سے ریس لگا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آگیا جس سے گر ابراہیم شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ، لاش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا، والدہ پر غشی کے دورے ، بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :