اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے کامیڈین قیصر پیا پر جگتوں کی بارش کر دی

پیر 12 جنوری 2015 12:52

اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے کامیڈین قیصر پیا پر جگتوں کی بارش کر دی

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل نتاشاعلی نے نجی ٹی وی کے کامیڈی شو ”سیاسی تھیٹر “میں معروف کامیڈین قیصر پیا کی جگت بازی کے جواب میں فن جگتوں کی بارش کر دی جس پر قیصر پیا نے تالیاں بجاکر ان کی خوبصورت جگت بازی کی تعریف کرتے ہوئے ان کی پرفارمنس کو سراہا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام کے کمپےئر وصی شاہ نے کہا ہے کہ نتاشا علی بڑی باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ ہے ، نتاشا نے بڑی خوبصورتی سے قیصر پیا کی جگتوں کا جواب دیکر مجھے حیران کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ ہم میرٹ کو نظرانداز کردیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :