اداکارہ خوشبو کی الفلاح تھیٹر میں شاندار پرفارمنس ، شائقین نے زبردست تالیاں بجا کر بھرپور داد دی

پیر 12 جنوری 2015 12:53

اداکارہ خوشبو کی الفلاح تھیٹر میں شاندار پرفارمنس ، شائقین نے زبردست ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء )مایہ ناز اداکارہ خوشبو کی الفلاح تھیٹر میں زیر نمائش طنزو مزاح سے بھرپور اسٹیج ڈرامہ ”مچھلی “میں شاندار پرفارمنس ، شائقین ڈرامہ نے زبردست تالیاں بجا کر ان کو بھرپور داد دی ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ ”مچھلی “میں خوشبو کی خوبصورت ڈانس پرفارمنس کو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے خوشبو نے کہا کہ منفرد اور معیاری ڈانس پر فارمنس میر ی کامیابی کی بڑی وجہ ہے ، میں تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں ۔ مذکورہ ڈرامے کے دیگر فنکاروں میں آفرن خان ،طارق ٹیڈی ،افتخار ٹھاکر ،امانت چن ،ظفری خان سمیت دیگر شامل ہیں ۔