کیوی کھلاڑی کین ولیمسن انجری کے باعث 10روز کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے

پیر 12 جنوری 2015 12:58

کیوی کھلاڑی کین ولیمسن انجری کے باعث 10روز کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے
کرائسٹ چرچ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12۔جنوری 2015ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کین ولیمسن سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور تیسرے ایک روزہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کیوی کوچ مائیک ہیسمین کے مطابق سری لنکا کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بائیں کندھے کی معمولی انجری کا شکار ہونے والے کین ولیمسن سری لنکا کے خلاف دوسر ے اور تیسرے ایک روزہ میچ سے باہر ہو گئے ہیں ۔

کیوی کوچ کا کہنا تھا کہ ولیمسن کو انجری سے نجات کے لیے 7سے 10دن کے آرام کی ضرورت تھی اور ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے یہ ان کو آرام دیئے جا نے کے لحاظ سے بہترین دن تھے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ولیمسن موجود ہ ٹیم کے انتہائی اہم رکن ہیں اور یہ آرام انہیں انجری سے نجات حاصل کر نے میں مدد فراہم کر ے گا ۔