1793ء کا تانبے کا ایک سینٹ کا نایاب سکہ فلوریڈا کے شہر ائیرلنڈو میں ساڑھے 23 لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا گیا

پیر 12 جنوری 2015 15:03

1793ء کا تانبے کا ایک سینٹ کا نایاب سکہ فلوریڈا کے شہر ائیرلنڈو میں ساڑھے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) 1793ء کا تانبے کا ایک سینٹ کا نایاب سکہ فلوریڈا کے شہر ائیرلنڈو میں ساڑھے 23 لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا گیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکہ پر، جو چئین سینٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ‘ 13 حلقوں کی زنجیر بنائی گئی جو امریکہ کی پہلی 13 ریاستوں کی یکجہتی کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

نیلام گھر ”ہیرٹج آکشنز“ کے صدر گریگ روہان کے مطابق سکہ اس لئے نایاب ہے کیوں کہ وہ زیادہ عرصے تک نہیں چلا۔ سکے پر بنائی گئی زنجیر کو غلامی کی علامت سمجھا گیا تھا اس وجہ سے دوسرے سکوں پر زنجیر کی جگہ ایک مالا بنائی گئی۔ پہلی بار مذکورہ سکہ 1879ء میں محض 76 ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :