امریکی سینٹ کام کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات

پیر 12 جنوری 2015 17:49

امریکی سینٹ کام کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) جنرل آسٹن نے آرمی چیف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آسٹن نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جذبے کی تعریف کی۔ جنرل آسٹن نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔ جنرل آسٹن نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :