ملتان میں دن یہاڑے ڈکیتی کی واردات ، پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو سابق چیف جسٹس پاکستان سید تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے حسنین جیلانی کے گھر میں گھس گئے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لاکھوں روپے نقد ، لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور لائسنس شدہ اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ، پولیس نے کارروائی شروع کردی

پیر 12 جنوری 2015 19:03

ملتان میں دن یہاڑے ڈکیتی کی واردات ، پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو سابق چیف ..

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) ملتان میں سوموار کی صبح پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں سابق چیف جسٹس پاکستان سید تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے حسنین جیلانی کے گھر میں گھس گئے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لاکھوں روپے نقد ، لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور لائسنس شدہ اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ۔

ملزمان سفید رنگ کی نئی کرولا کار پر آئے تھے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن محمد سلیم ، ایس پی گلشت آصف بوگیو، ڈی ایس پی گلشت عبدالرحیم اور ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر سخاوت علی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور معائنہ کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو تھانہ کوتوالی کے علاقے آفیسر کالونی میں سابق چیف جسٹس جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے حسنسن جیلانی کی رہائش گاہ واقع سکس اے آفیسر کالونی پر ایک سفید رنگ کی کرولا کار میں پہنچے اور دروازے کھول دیکھ کر ان اندر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا اور ان کے گھر سے 65لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، لاکھوں روپے نقد ، پرائز بانڈ جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت بنتی ہے اور ملکی اور غیر ملکی اسلحہ چھین کر باہر کھڑی گاڑی میں کار میں بیٹھ کرفرار ہوگئے ملزمان نے واردات کے دوران حسنین جیلانی کے منیجر سے بھی لاکھوں روپے لوٹ لئے دوران واردات ملزمان نے حسنین جیلانی کے گھر آنے والے ایک مہمان کو بھی گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی عمریں پنتیس سے چالیس سال تھیں اور وہ پنجابی بول رہے تھے ملزمان میں سے دو نے پینٹ شرٹس او ر باقی نے شلوار قیمض پہن رکھی تھی پولیس تھانہ کوتوالی نے نامعلوم مسلح افراد کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے اور ملتان پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرادی ہے لیکن اس کے باوجود مجرمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا واضح رہے کہ چند رو ز قبل بھی ملتان کے علاقے شاہ رکن کالونی سے کار سوار مسلح ملزمان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رائے منصب علی خان کے گھر ڈکیتی کی واردات کرچکے تھے جس میں لاکھوں روپے مالیت کے زیور ات ، نقدی او دیگر سامان لوٹ کر لے گئے تھے پولیس کے مطابق دونوں وارداتیں ایک ہی گروپ کی ہوسکتی ہیں اور ملزمان کا تعلق لاہور اور فیصل آباد سے ہوسکتا ہے ۔