پرویز رشید نے ’نیا نعرہ‘ متعارف کروا دیا

پیر 12 جنوری 2015 20:05

پرویز رشید نے ’نیا نعرہ‘ متعارف کروا دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پریس کانفرنس میں اس وقت دل چسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب انہوں نے تحریک انصاف کے الزامات پر برجستہ جوابات دیتے ہوئے اچانک ایک نیا نعرہ ہی متعارف کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جب وفاقی وزیر نے عمران خان کی طرف سے ’تھیلے نہ کھولے جانے‘ کا ذکر کیا تو انہوں نے ساتھ ہی کہہ ڈالا ’ تم جتنے تھیلے کھولو گے ہر تھیلے سے شیر نکلے گا‘۔ واضح رہے اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کا نعرہ ’ تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا‘ بہت مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :