متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت

پیر 12 جنوری 2015 20:13

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے شفیق احمد شہید کے والد عبداللطیف خانزادہ،یونٹ1-Bکے یونٹ کمیٹی ممبر حسام علی کی دادی ، یونٹ 1-Bکے کارکنان محمد اسحاق اور ارشاد محمد کے بھائی محمد اقبال خانزادہ، یونٹ4-Aکے کارکن محمد انور قائم خانی کے والد یاسین خان قائم خانی،یونٹ1-Aکے یونٹ کمیٹی ممبر ریاض نصیر کے پھوپھا عبدالوحید یوسف زئی،یونٹ1-Cکے یونٹ کمیٹی ممبر محمد عامر خانزادہ کے والد اصغر علی خانزادہ اور یونٹ2-Aکے تحریکی ہمدرد محمد اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :