امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی وزیراعظم محمد نواز شریف سے ون آن ون ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی،دہشتگرد امریکا اور پاکستان کے مشترکہ دشمن ہیں: جان کیری
پیر 12 جنوری 2015 20:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری۔2015ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال جیسے اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سانحہ پشاور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد پاکستان اور امریکا کے مشترکہ دشمن ہیں۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کے دوستی کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سانحہ پشاور کے بعد امریکی تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ بھاشا اور داسو ڈیم منصوبوں پر امریکی معاونت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری پر توجہ دے۔ اس سے قبل سینیٹر جان کیری نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ واضع رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جان کیری آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کیلئے جی ایچ کیو بھی جائیں گے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جان کیری کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی وزیر خارجہ سے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں کیخلاف کارروائی کے مطالبے کیساتھ ساتھ اتحادی سپورٹ فنڈ کی ادائیگیوں اور کیری لوگر بل کے تحت بقایا جات کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورے کے موقع پر افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل اور سٹریٹجک مذاکرات کے ذریعے اس دوران مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے پیشرفت متوقع ہے۔ دوسری جانب پاک امریکا انسداد دہشتگردی اور قانون کے نفاذ سے متعلق ورکنگ گروپ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری اور سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے کی۔ امریکا کی طرف سے قومی سلامتی و انسداد دہشتگردی کوارڈینیٹر ٹینا کیڈانو اور پاک افغان خصوصی نمائندے ڈین فیلڈمین نے شرکت کی۔ امریکی قومی سلامتی کے سینئر ڈائریکٹر جف ایگر اور نیکٹا کوارڈینیٹر حامد علی خان سمیت دیگر حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی، قانون کے نفاذ، سرحد پار عسکریت پسندی، دہشتگردوں کی مالی معاونت کے امور زیر غور آئے۔ شرکاء نے انسداد منشیات، سرحدی انتظام اور بارودی سرنگوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔ پاکستان نے سانحہ پشاور کے تناظر میں دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے اپنے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لئے حکومت پاکستان ایک موثر اور جامع حکمت علمی پر عمل پیرا ہے۔ اعلامیے میں امریکا کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.