مختلف جرائم میں سزائے موت پانے والے تین قیدیوں کو (آج) تختہ دار پر لٹکایا جائیگا ،

تمام انتظامات مکمل ، مجرمان شاہدحنیف ، محمد طلحہ اور خلیل احمد کی ورثاء سے ملاقات کرادی گئی

پیر 12 جنوری 2015 20:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) مختلف جرائم میں سزائے موت پانے والے تین قیدیوں کو (آج)منگل کو سکھر جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق سکھر جیل میں قید شاہد حنیف، محمد طلحہ اور خلیل احمد(آج) منگل کو صبح پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جیل انتظامیہ نے پانچوں مجرمان کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرادی دونوں جیلوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی واضح رہے کہ شاہد حنیف، محمد طلحہ اور خلیل احمد کو 2001 میں محکمہ دفاع کے ڈائریکٹر سید مظفرحسین شاہ کے قتل جبکہ مشتاق احمد اور نوازش علی کو پرویز مشرف حملہ کیس میں پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔