مالاکنڈایجنسی : دو مسافر گاڑیاں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق ، 11زخمی

منگل 13 جنوری 2015 10:58

مالاکنڈایجنسی : دو مسافر گاڑیاں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق ، 11زخمی

مالاکنڈایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء).مالاکنڈایجنسی میں دو مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ مالاکنڈایجنسی کے علاقے چینا موڑ کے قریب پیش آیا۔ جہاں دو مسافر گاڑیاں اوور ٹیکنگ کے دوران آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 11زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو درگئی اوربٹخیلہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔