شاہ رخ کے مدمقابل مانند پڑجانے کا خطرہ نہیں‘مائرہ خان

منگل 13 جنوری 2015 11:21

شاہ رخ کے مدمقابل مانند پڑجانے کا خطرہ نہیں‘مائرہ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) مائرہ خان کا جو بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ”رئیس“ سے اپنے بالی وڈ کرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکاری کرنے سے خود کے مانند پڑ جانے کا خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی اداکارہ مائرہ خان فلم”رئیس“ سے اپنے بالی وڈ کرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں شاہ رخ خان جلوہ گر ہوں گے۔ مائرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ ایک کامیاب سپر سٹار کے ساتھ کام کرنے سے میرے کردار کو نظر انداز کر دیا جائے گا۔ میں شاہ رخ خان کی اداکاری کی مداح ہوں مگر ان سے ملنے سے ان کی شخصیت کے اچھے پہلو سامنے آئیں ہیں۔