دبئی میں پاکستانی ورکر پر قسمت مہربان ہو گئی

منگل 13 جنوری 2015 11:44

دبئی میں پاکستانی ورکر پر قسمت مہربان ہو گئی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) دبئی میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری کی واقعی میں ہی لاٹری نکل آئی۔ تفصیلات کے مطابق ان دنوں دبئی شاپنگ فیسٹیول جاری ہے۔ بھارتی شہری امجد بیگ وطن واپس لوٹ رہا تھا کہ اس نے سوچا اپنی بہن کیلئے سونے سے بنے کچھ زیورات کی خریداری کرلوں۔ اتفاق سے 10 جنوری کو ہونے والی قرعہ اندازی میں اس کا نام بھی نکل آیا اور وہ ایک کلو سونے کامالک بن گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب 25 سالہ پاکستانی ابوبکر تو امجد بیگ سے بھی زیادہ قسمت کا دھنی نکلا۔ اس نے تو سونے کی خریداری بھی نہ کی تھی اور قرعہ اندازی میں اس کا ایک قراط ہیرا نکل آیا۔ مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے پاکستانی الیکٹریشن کا کہنا تھا کہ اسے فرش پر کوپن پڑے ہوئے ملے تھے۔ اس نے ان میں سے ایک پر اپنا نام لکھا اور ڈبے میں ڈال دیا، قسمت اچھی تھی کہ انعام بھی نکل آیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ابھی تک انعام موصول نہیں ہوا اور نہ ہی اس نے کوئی منصوبہ بندی کی ہے کہ اس سے ملنے والی رقم کا کیا کرے گا۔