کرسٹیانو رونالڈو کو مسلسل سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز ’بلون ڈی اور‘ سے نوازا گیا

منگل 13 جنوری 2015 11:45

کرسٹیانو رونالڈو کو مسلسل سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز ’بلون ڈی اور‘ ..

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء)ریال میڈرڈ کے سٹار فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کو مسلسل سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز ’بلون ڈی اور‘ سے نوازا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پرتگال کے کپتان رونالڈو نے بارسلونا کے لائنل میسی اور بایرن میونخ کے گول کیپر مانوئل نوئر کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔وولفزبرگ اور جرمنی کی مڈفیلڈر ندین کیسلر کو سال کی بہترین خاتون کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ہامیس رودریگس کے گول کو سال کا بہترین گول مانا گیا۔

جرمنی کے کوچ یواخیم لوو کو بہترین کوچ قرار دیا گیا۔ ان کی قیادت میں جرمنی نے برازیل میں ہونے والا عالمی کپ جیتا تھاکرسٹیانو نے 37.66 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنے سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا ارجنٹائن کے لائنل میسی چار سال سے بلون ڈی اور جیتتے چلے آئے تھے اور انھیں گذشتہ سال رونالڈو ہی نے شکست سے ہمکنار کیا تھا۔

(جاری ہے)

میسی کو 15.76 فیصد ووٹ ملے جبکہ بائرن میونخ کے گول کیپر ان سے کچھ زیادہ پیچھے نہیں تھے جنھوں نے 15.72 فیصد ووٹ حاصل کیے۔رونالڈو نے 2014 میں 43 مقابلوں میں 52 گول کیے ہیں۔ وہ اپنا انعام وصول کرتے وقت خاصے جذباتی دکھائی دئیے۔29 سالہ سٹار نے اس موقعے پر کہا کہ میں ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے مجھے ووٹ دئیے میرے صدر اور میرے کوچ، اور ریال میڈرڈ۔ یہ سال ناقابلِ فراموش رہا ہے اس کے اختتام پر یہ اعزاز حاصل کرنا انتہائی منفرد ہے۔میں تاریخ کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک بننا چاہتا ہوں اور ظاہر ہے کہ اس کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے